نئی دہلی،3ڈسمبر(ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی جینتی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ملک ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد کرتا رہے گا۔
محترمہ گاندھی نے یہاں جاری پیغام میں ملک کی
تعمیر میں ڈاکٹر راجندر پرساد کی شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس صدر، آئین ساز اسمبلی اور ملک کے صدر کے طور پر قوم کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے بانیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ ملک کو آگے بڑھانے میں رہنما کا کام کرے گا۔